وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اشیاء اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کے لاگو ہونے پر
مرکزی مصنوعات اور کسٹم بورڈ (سی بی ای سی) کے ملازمین کے بے روزگار ہونے
کے خدشات کو دور کرتے ہوئے آج کہا کہ کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے
کیونکہ اس سے صرف انتظامات میں تبدیلی آئے گی۔مسٹر جیٹلی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر صدر جمہوریہ
سند حاصل کرنے والے سی
بی ای سی کے 40 ملازمین کو اعزاز بخشنے کے لئے منعقد تقریب اور بین
الاقوامی کسٹم ڈے پر منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کسی
بھی معیشت کا حصہ ہے اور ہمیں صرف اس کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوتا ہے۔انہوں نے ملازمین کے خدشات کو دور کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔